لکی علی کی جاوید اختر پر شدید تنقید

   

ممبئی ،22 اکتوبر (ایجنسیز) مشہور بالی ووڈ قلم کار اورگیت نگار جاوید اختر اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب جاوید نے ایسی بات کہہ دی جو گلوکار لکی علی کو بالکل پسند نہیں آئی۔ جاوید نے حال ہی میں ہندوؤں اور مسلمانوں پر ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں تم مسلمانوں کی طرح مت بنو بلکہ اپنے جیسا ان کو بناؤ۔ لکی علی نے اس بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کی سرزنش کی ہے۔جاوید اختر ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے اور مسلمان ہیں۔ تاہم وہ خود کو ایک ملحد بتاتے ہے۔ وہ کسی مذہب کو نہیں مانتے۔ اگرچہ وہ کہتے ہیں کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، لیکن وہ اکثر مسلمانوں کے بارے میں ایسے تبصرے کرتے ہیں جو تنازعہ کو جنم دیتے ہیں۔لکی علی نے سوشل میڈیا پر جاوید اختر کے خلاف اپنا غصہ نکالا ہے۔ ایک خاتون صارف نے جاوید اخترکو ان کی ایک ویڈیو پر نشانہ بھی بنایا تھا۔ خاتون صارف کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکی علی نے لکھا کہ جاوید اختر کی طرح مت بنو، وہ کبھی اصلی نہیں رہے اور انتہائی گھٹیا ہیں۔جاوید اختر کی جو ویڈیو گردش کر رہی ہے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی اس بات کی تصدیق ہو سکی ہے کہ یہ کس پروگرام کی اور کب بنائی گئی۔ اس میں جاوید اختر نے فلم شعلے کے ایک سین کو یاد کرتے ہوئے کہا، شعلے میں ایک سین تھا جس میں دھرمیندر شیوکی مورتی کے پیچھے چھپتے ہوئے بولتے ہیں اور ہیما مالنی سوچتی ہیں کہ شیو ان سے بات کر رہے ہیں، کیا ایسا سین آج ممکن ہے؟ نہیں، میں آج ایسا سین نہیں لکھوں گا؟ کیا 1975 میں ہندو نہیں تھے، ہم مذہبی لوگ نہیں تھے؟ میں یہاں یہ نہیں کہہ رہا ہوں راجو ہیرانی اور میں پونے میں ایک بڑے سامعین کے سامنے تھے، اور میں نے کہا، مسلمانوں کی طرح نہ بنو۔ انہیں اپنے جیسا بنائیں۔ تم مسلمان ہو رہے ہو۔ یہ ایک المیہ ہے۔یاد رہے کہ لکی علی کا اصل نام مقصود علی ہے۔ وہ 19 ستمبر 1958 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ لکی معروف بالی ووڈ اداکار اورکامیڈین محمود علی کے بیٹے ہیں۔ لکی نے او صنم،جانے کیا دھونڈتا ہے،نا تم جانو نہ ہم،حیرت، اور آ بھی جا صنم جیسے مقبول گانوں کو اپنی آواز دی ہے جو سوپر ہٹ ثابت ہوئے۔