لکی ڈرا کے نام دھوکہ دہی دفتر سٹی پولیس کمشنر پر متاثرین کا احتجاج

   

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) لاٹریوں اور انعامات کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار عوام آج کمشنر آفس پر جمع ہوگئے اور احتجاج منظم کیا ۔ ادارے کی جانب سے منتخب خوش نصیب کو دعوت دینے دھوکہ دہی کا شکار بنایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہمارے ادارے کے لکی ڈرا میں آپ کا نمبر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ لہذا آپ فلاں دن فلاں مقام پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ تشریف لائیں ۔ جس کے بعد انعامات کی پیشکشی اور سیر و تفریح کی مفت سوغاتیں دیکر ان شہریوں سے سرمایہ کرنے کی شرط رکھی جاتی ہے ۔ اس طرح سے کروڑہا روپئے کا غبن کرنے والے ادارہ کے متاثرین آج پولیس کمشنر آفس بشیرآباد جمع ہوئے تھے اور ان اداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ان متاثرہ شہریوں کے احتجاج کے سبب علاقہ میں ٹریفک جام ہوگیا تھی ۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں احتجاج کے مقام سے ہٹایا ۔