ہندوستان میں منگل 5 اپریل 2022 کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ آج پھر پٹرول اور ڈیزل دونوں فی لیٹر 80 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں یہ 13 ویں بار اضافہ ہے۔ ان 15 دنوں میں ملک میں فیول آئل کی قیمت میں 9.20 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو تیل کی قیمتوں میں 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔آج کے اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 104.61 روپئے اور ڈیزل 95.87 روپئے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 119.67 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 103.92 روپئے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتہ میں آج پٹرول کی قیمت 114.28 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 99.02 روپئے ہو گئی ہے،چنئی میں آج پٹرول 110.09 روپئے اور ڈیزل 100.18 روپئے میں دستیاب ہے۔