لگاتار 9اننگز ناقص،راہول کواخراج کا خطرہ!

   

 نئی دہلی :  کے ایل راہول کے ٹسٹ کریئر کی آخری 9 اننگز دیکھیں تو انہوں نے 8، 12، 10، 22، 23، 10، 2، 20 اور 17 رنز بنائے ہیں۔ 23 رنز ان کا بہترین اسکور رہا ہے۔ اس دوران وہ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف بری طرح ناکام رہے۔ ٹیم انڈیا جاریہ دوسرے ٹسٹ میں مشکل میں دکھائی دے رہی ہے۔ دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو لنچ تک انڈیا نے پہلی اننگز میں 88 رنز پر 4 بڑی وکٹیں گنوا دیئے تھے۔ موجودہ وائس کیپٹن اور اوپنر راہول 17 رنز بنانے کر آف اسپنر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے۔ وہ رواں سیریز میں اب تک بڑا سکور نہیں بنا سکے۔ راہول نے پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 20 رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں ہندوستانی ٹیم کو بیٹنگ کی ضرورت نہیں پڑی۔ آخری 2 ٹسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان جلد کیا جانا ہے۔