لگتا ہے کہ مرکزی حکومت کو ٹیکہ لگانے کی پرواہ نہیں:راہل گاندھی

,

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو اینٹی کورونہ ویکسی نیشن مہم کی مبینہ کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کو ٹیکہ لگانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔روزانہ ٹیکوں کی تعداد میں مبینہ طور پر کمی کا گراف شیئرکرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ویکسینیشن اس وبا کو قابو کرنے کی کلید ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے دہلی سمیت کچھ ریاستوں میں 18 سے 44 سال کے درمیان کے لوگوں کو ویکسینیشن کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ دہلی اور تلنگانہ کے بعد مہاراشٹر نے ویکسین کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے 18 سے 44 سال کی عمر کے گروپوں میں ویکسینیشن معطل کردی ہے۔