وقارآباد ضلع کلکٹر و عہدیداروں پر حملہ کیخلاف تانڈور ورنگل اور دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہرے
تانڈور۔12 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع وقارآباد کے کوڑنگل حلقہ کے لگچرلہ میںابھی تک شدید کشیدگی کم نہیں ہوئی ہے، گاؤں پولیس چھاؤنی میں تبدیلہوگیا ۔ کئی لوگوں کی حراست سے گاؤں کے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے ۔ فارماسٹی صنعت کے قیام کے لیے حصول اراضی کے مقصد سے ضلع وقارآباد دویالہ منڈل کے دیہات لگچرلہ میں کل منعقد کی گئی گرام سبھا میں حالات انتہائی۔کشیدہ ہوگئی۔ اس حلقے کی نمائندگی وزیراعلی اے ریونت ریڈی کرتے ہیں۔ کوڑنگل حلقہ میں پیش آنے والے اس واقعہ نے ریاست بھر میں ہلچل پیدا کردیا۔ اسی دوران متعلقہ دیہات کے کسانوں نے ڈسٹرکٹ کلکٹر پرتیک جین، ایڈیشنل کلکٹر لنگیانائک، سب کلکٹر اوماشنکر پرساد اور کوڑنگل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کڈا) کے اسپیشل آفیسر وینکٹ ریڈی پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔کلکٹر اور ایڈیشنل کلکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن اسپیشل آفیسر وینکٹ ریڈی شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی سرینواس ریڈی پر بھی حملہ کیا گیا ۔ پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ حملہ کی منصوبہ بندی ضلع کلکٹر اور عہدیداروں پر حملہ کرنے کی غرض سے کی گئی تھی۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث 55 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دودیالہ، کوڑنگل اور بومراسپیٹ منڈلوں میں انٹرنیٹ خدمات مکمل بند کر دی گئیں۔ اسی طرح لگچرلہ میں پولیس کی بھاری جمیعت تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دوسری جانب ملازمین نے اہلکاروں پر حملے کے خلاف احتجاجاً ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا۔ دریں اثناء تانڈور،بلدی ملازمین نے ضلع کلکٹر وقار آباد اورعہدیداران پر حملہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ منگل کو ملازمین اور عملے نے سیاہ بیجز لگائے اور پین ڈاؤن کرتے ہوئے دفتر کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ کوڑنگل حلقہ دڈیالہ منڈل لگچرلہ ضلع کلکٹر پرتیک جین نے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میںشرکت کے موقع پر ظالمانہ سلوک کی مذمت کی۔ اس موقع پر میونسپل منیجر نریندر ریڈی، ٹی ایم سی راجیندر پرساد اور دیگر نے نعرے لگائے اور احتجاج کیا۔ورڈ نمبر 25 کونسلر پربھاکر گوڑ نے اس احتجاج کی حمایت کی اور اس بدبخت واقعے کی سخت مذمت کی۔اس موقع پر انہوں نے کام کرنے والے عہدیداروں پر حملہ کرنے کو ایک گھناؤنا فعل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عہدیداروں پر حملہ کیے گئے تو ملازمین خوف محسوس کریں گے۔کام کرنا دشوار ہوگا ۔ انہوں نے اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس پروگرام میں بلدیہ کے عہدیدار ، بل کلکٹر اور دیگر عملے نے شرکت کی۔
ورنگل: ضلع وقارآباد کلکٹر پرتیک جین آئی اے ایس کی گاڑی پر پتھراؤ کی سرکاری ملازمین یونین قائد و تحصیلدار محمد اقبال ، ناگیشور راؤ ، کے وکرم نے سخت مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ حکومت کو چاہئے کہ سرکاری ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سرکاری ملازمین کے ریاستی قائدین محمد اقبال ، کے وکرم کمار ، ناگیشور راؤ نے کہاکہ ٹی جی ٹی اے برادری اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے ۔