کینیا : افریقہ کے ملک کینیا میں لگڑ بگھا کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔کینیا محکمہ جنگلی حیات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیروبی قومی جنگلی حیات پارک میں لگڑ بگھا کے انسانوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ حملے میں ایک یونیورسٹی طالبعلم ہلاک ہو گیا ہے۔زخمی ہونے والے 2 افراد کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
