’’لہرا رہا ہے دیکھو آکاش پر ترنگا‘‘

   


وارثی برادران کی قوالی نے لال بہادر اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا
حیدرآباد ۔22۔اگست (سیاست نیوز) اردو زبان آج لال بہادر اسٹیڈیم پر چھائی رہی اور اردو زبان کی مٹھاس اور شیرینی سے متاثر ہوکر ہر کوئی واہ واہ کئے بغیر نہیں رہ سکا۔ آزادی کی 75 سالہ تقاریب کی اختتامی تقریب میں اگرچہ مختلف تہذیبی اور ثقافتی پروگرام رکھے گئے تھے لیکن قوالی کا پروگرام تقاریب کی جان بن گیا اور اردو زبان سے ہمیشہ عقیدت کا اظہار کرنے والے چیف منسٹر کے سی آر نے وارثی برادران کو بہترین مظاہرہ پر سلام کیا ۔ تہذیبی پروگراموں میں قومی یکجہتی اور حب الوطنی کو پیش کیا گیا لیکن قوالی میں جو اردو کلام پیش کیا گیا ، اس نے ہر کسی کو متاثر کیا۔ حیدرآباد کے مشہور وارثی برادرس نے ’’لہرا رہا ہے دیکھو آکاش پر ترنگا‘‘ کلام کو غیر معمولی انداز میں پیش کیا اور قوالی کے دوران سارا اسٹیڈیم تالیوں سے گونجتا رہا۔ وارثی برادران نے جو اردو کلام پیش کیا ، اس کی ایک جھلک …
آکاش کی اونچائیوں پہ جب ترنگا لہراتا ہے
ہر ہندوستانی کا دل خوشیوں سے بھر جاتا ہے
لہرا رہا ہے دیکھو آکاش پر ترنگا
امن و امان کا پیکر جھنڈا یہ رنگ برنگا
جنت نشاں یہ دھرتی سونا اگل رہی ہے
لہرا رہا ہے دیکھو آکاش پر ترنگا
وارثی برادران کو چیف منسٹر کے علاوہ ریاستی وزراء اور دیگر معززین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے فن کی ستائش کی ۔ چیف منسٹر نے اپنے منفرد حیدرآبادی انداز میں سلام کیا۔ ر