21 ستمبر تا 5 اکٹوبر آن لائن میں درخواستوں کی وصولی ، 10 نومبر کو امتحان منعقد ہوگا
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت کے جاری کردہ حالیہ جاب کیلنڈر کے مطابق محکمہ صحت کے مختلف ہاسپٹلس میں مخلوعہ رہنے والے 1284 لیاب ٹیکنیشنس گریڈ 2 جائیدادوں پر تقررات کے لیے میڈیکل ریکروٹمنٹ بورڈ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ 21 ستمبر سے 5 اکٹوبر تک آن لائن میں درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ بورڈ کے سکریٹری گوپی کانت ریڈی نے بتایا کہ درخواستوں میں کوئی غلطیاں ہوئی تو انہیں 5 تا 7 اکٹوبر تک اڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ 10 نومبر کو کمپیوٹر بسیڈ ٹسٹ ( سی بی ٹی ) نظام کے تحت امتحان کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انگریزی میں امتحان ہوگا ۔ امیدوار زیادہ ہونے کی صورت میں دو یا تین سیشنس میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری ہاسپٹلس میں کنٹراکٹ اور آوٹ سورسنگ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے والوں کو وٹیج مارکس دئیے جائیں گے ۔ جس کے لیے سرکاری ہاسپٹلس میں خدمات کا تجربہ سے متعلق دستاویزات درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا ۔ اس کے علاوہ امیدواروں کا تلنگانہ پیرا میڈیکل بورڈ میں اپنی اہلیت کے دستاویزات بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے ۔ ساتھ ہی امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ ان کی عمر جاریہ سال یکم جولائی تک 46 سال سے زیادہ نہ ہو ۔ ایس سی ، ایس ٹی بی سی ، ای ڈبلیو ایس امیدواروں کو پانچ سال معذورین کو 10 سال عمر میں استثنیٰ دیا جائے گا ۔ 95 فیصد جائیدادیں مقامی امیدواروں کے لیے مختص کی گئی ہیں ۔ پہلی تا دسویں جماعت تک تلنگانہ میں زیر تعلیم امیدواروں کو مقامی ( لوکل ) تصور کیا جائے گا ۔ اگر اتفاق سے پہلی تا ساتویں جماعت تک تلنگانہ میں تعلیم حاصل نہ کی ہے تو حکومت نے مقامی ہونے کا جو دستاویزات جاری کیا ہے اس کو اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ جملہ 1284 جائیدادوں میں 1088 پبلک ہیلت ڈپارٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں ہیں ۔ 183 تلنگانہ ویدیا ودھنا پریشد ہاسپٹلس میں ہیں اور دیگر 13 حیدرآباد نواب مہدی جنگ ( ایم این جی ) کینسر ہاسپٹل میں ہیں ۔ زون I میں 218 ، زون 2 میں 135 ، زون 3 میں 173 ، زون 4 میں 191 ، زون 5 میں 149 ، زون 6 میں 220 ، زون 7 میں 185 جائیدادیں ہونے کی میڈیکل بورڈ نے تصدیق کی ہے ۔۔ 2