لیاب ٹیکنیشنس کی 633 جائیدادوں کیلئے نوٹیفیکیشن کی اجرائی

   

5 تا 21 اکٹوبر تک آن لائن درخواستوں کی وصولی ، 30 نومبر کو امتحان مقرر
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : میڈیکل ہیلت سرویس ریکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ صحت میں 633 لیاب ٹیکنیشنس گریڈ 2 جائیدادوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ بورڈ کے ممبر سکریٹری گوپی کانت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امیدوار 5 تا 21 اکٹوبر تک آن لائن میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ درخواستوں میں غلطیاں ہونے کی صورت میں اس کو درست کرنے 23 اور 24 اکٹوبر تک موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ 30 نومبر کو کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ ( سی بی ٹی ) نظام میں امتحان منعقد ہوگا ۔ آن لائن میں کی جانے والی درخواستوں پر ہی غور کیا جائے گا ۔ نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ جملہ 633 جائیدادوں میں 446 جائیدادیں ڈائرکٹر پبلک ہیلت اور ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن ( ڈی ایم ای ) زمرے میں ہیں ۔ مزید 185 تلنگانہ ویدیا ودھان پریشد ہاسپٹلس میں اور 2 حیدرآباد کے این ایم جے ہاسپٹل میں ہے ۔ زون کے لحاظ سے زون 1 میں 79 زون 2 میں 53 زون 3 میں 86 زون 4 میں 98 زون 5 میں 73 زون 6 میں 154 اور زون 7 میں 88 جائیدادیں شامل ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے پے اسکیل 31,040 تا 92,050 کے درمیان رہے گی ۔ ریاست کے 13 مقامات حیدرآباد ، نلگنڈہ ، کوداڑ ، کھمم ، کتہ گوڑم ، ستوپلی ، کریم نگر ، محبوب نگر ، سنگاریڈی ، عادل آباد ، نظام آباد ، ورنگل ، نرسم پیٹ ، میں امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ نتائج کے بعد میرٹ لسٹ بورڈ کے ویب سائیٹ پر پیش کی جائے گی ۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈی فارمیسی ، بی فارمیسی ، فارما ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ تلنگانہ فارمیسی کونسل میں لازمی طور پر رجسٹریشن کرلینا ہوگا ۔ سرکاری ہاسپٹلس میں کنٹراکٹ اور آوٹ سورسنگ کی بنیاد پر کام کرنے والوں کو ویٹیج مارکس دئیے جائیں گے ۔ انہیں تجربہ کا سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہوگا ۔ امیدواروں کی عمر اس سال یکم جولائی تک 46 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے لیے عمر میں 5 سال اور معذورین کے لیے 10 سال استثنیٰ رہے گی ۔ این سی سی ، سابق فوجیوں کے لیے 3 سال ریاست کے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ سال کا استثنیٰ رہے گا ۔ آر ٹی سی اور میونسپل ملازمین اہل نہیں رہیں گے ۔ تحریری امتحان میں 80 نشانات ہوں گے ۔ سرکاری ہاسپٹلس میں کنٹراکٹ اور آوٹ سورسنگ پر کام کرنے والوں کو 20 پوائنٹس ویٹیج کے تحت مختص کئے جائیں گے ۔ قبائلی علاقوں کام کرنے والوں کو ہر چھ ماہ میں 2.5 پوائنٹس اور غیر قبائلی علاقوں میں کام کرنے والوں کو ہر چھ ماہ میں 2 پوائنٹس دئیے جائیں گے ۔۔ 2