طرابلس۔12فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے کوسٹ گارڈ نے مغربی کنارے سے 81 تارکین وطن کو بچایا لیا ہے ۔ بین الاقوامی تنظیم لیبیا میں مائیگریشن (آئی او ایم۔لیبیا) نے یہ اطلاع دی ہے۔ آئی او ایم۔لیبیا نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ کل رات لیبیا کے کوسٹ گارڈ نے 81 مہاجرین، 18 خواتین اور 4 بچوں کو بچاکر واپس طرابلس بھیج دیا ہے۔