طرابلس : لیبیا میں مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والے 22ارکان پارلیمان نے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کی کی جگہ فتحی باشاغا کو حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ارکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دبیبہ کی مخالفت میں پارلیمان کے 75ارکان کی تائید حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز لیبی پارلیمان کے 15 ارکان نے عبدالحمید دبیبہ کی قیادت میں چلنے والی حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ ارکان نے زور دیا کہ حکومت کو کام سے روک دیا جائے اور بدعنوانی کے حوالے سے تحقیقات کی جائے۔