ماسکو،26ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے )نے دارالحکومت طرابلس کے معیتیقہ ایئرپورٹ پر ترکی کے ایک ڈرون کو مارگرانے کا جمعرات کودعوی کیا۔ایل این اے کی انفارمیشن سروس نے ایک بیان جاری کرکے بتایاکہ اسکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے معیتیقہ ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کرکے ترکی کے ایک ڈرون اور ہتھیاروں کے ذخیرہ کوتباہ کردیا۔
