طرابلس /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں باغی ملیشیا کے طیاروں نے جمعہ کی علیٰ الصبح سرت اور مصراتہ میں حکومت کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ خبررساں اداروں کے مطابق باغیوں نے مصراتہ میں 7اہداف پر فضائی حملے کیے، جس میں ترک فضائیہ کا ڈرون کنٹرول روم، مصراتہ فوجی اڈے کا فضائی دفاعی نظام اور شہر میں ایوی ایشن کالج شامل ہے۔ مصراتہ میں زور دار ھماکے سنے گئے، جب کہ ترہونہ شہر میں ڈرون طیاروں گشت کرتے رہے۔ اس دوران گولہ بارود کے گوداموں پر بھی بم باری کی اطلاعات ہیں۔
