طرابلس : لیبیا کے سیاسی بحران کے باعث ایک بار پھر خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق متحارب گروپس میں حکومت سازی پر اتفاق نہ ہونے کے باعث بدامنی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ لیبیائی باشندوں کو خدشہ ہے کہ جلد ہی گروہوں میں پھوٹ پڑ سکتی ہے،جس کے بعد ایک بار پھر جنگ کی آگ ان کی زندگیوں کو تباہ کردے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حال ہی میں ملک کے مشرق میں پارلیمان نے ایک نئی انتظامیہ کا حلف اٹھایا ہے، جب کہ طرابلس میں موجودہ حکومت نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیاہے۔