طرابلس۔ 19فروری(سیاست ڈاٹ کام)لیبیا میں ساحلی محافظوں نے اپنے علاقے کے ساحل سے 300 غیرمقیم افراد کو چھڑایا ہے ۔ بین الاقوامی غیرمقیم تنظیم(آئی او ایم)نے منگل کو یہ اطلاع دی۔اس نے کہا کہ لیبیائی ساحل سے 2020 میں اب تک 1500 سے زیادہ غیر مقیم افراد کو چھڑایا جاچکا ہے ۔ آئی او ایم نے کہا کہ،‘‘زیادہ تر غیرمقیموں کو بھیڑ بھاڑ والے ڈیٹینشن سینٹروں میں رکھاگیاہے جہاں ابھی بھی ان کی جان کو خطرہ ہے ۔آئی او ایم نے کہا کہ لیبیا کے بگڑتے حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ جگہ غیر مقیموں کے لئے محفوظ نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ غیر مقیموں کے لئے بحیرہ روم کے ذریعہ مختلف یورپی ملکوں میں داخل ہونے کے لئے لیبیا سب سے پسندیدہ جگہ ہے ۔