نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیرامورخارجہ سشماسوراج نے آج کہا کہ ہندوستان میں لیبیا سے روانہ ہونے والے اپنے شہریوں کی مدد کیلئے 17 کوآرڈینیٹرس مقرر کئے ہیں اور اس قونصل خانہ تارکین وطن کو ایگزٹ ویزے حاصل کرنے میں مدد کررہا ہے۔ سشماسوراج کا یہ بیان لیبیامیں جاری لڑائی کے درمیان تارکین وطن کی سلامتی کے تعلق سے فکرمندی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
