لیبیا سے یورپ آنے والے مہاجرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ

   

اقوام متحدہ کے مطابق لیبیا سے براستہ بحیرہ روم یورپ جانے والے تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دسمبر تک ساحلی محافظوں کی جانب سے تقریبا? اکتیس ہزار تارکین وطن کو روکا گیا اور انہیں واپس لیبیا منتقل کیا گیا۔ سن دو ہزار بیس کے مقابلے میں یہ تعداد تین گنا زیادہ بنتی ہے۔ یو این کی رپورٹ کے مطابق اس دوران تیرہ سو سے زائد تارکین وطن ہلاک بھی ہوگئے۔ معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے داخلی انتشار کا شکار لیبیا انسانی اسمگلنگ کا مرکز بن چکا ہے۔