طرابلس۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک فوجی اسکول پر ہونے والے فضائی حملہ میں 23 طالب علم ہلاک اور کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 23 طالب علم ہلاک ہوئے ہیں۔دریں اثنا ’الجزیرہ‘ ٹیلی ویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس حملہ میں 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
