طرابلس :لیبیا میں مسلح افراد نے قومی اتحاد کی حکومت اور وزارت دفاع کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔عرب میڈیا ذرا ئع کے مطابق لیبیا میں مسلح افراد نے قومی اتحاد کی حکومت اور وزارت دفاع کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے،ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کس گروپ کا ہاتھ ہے۔ لیبیا کے سات اضلاع میں بجلی بھی چلی گئی ہے۔قابل ذکربات یہ ہے کہ اس واقعہ سے آٹھ روز قبل لیبیا کے صدر نے 24 دسمبر کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔