لیبیا میں اب بھی بیرونی قوتیں سرگرم : اقوام متحدہ

   

طرابلس۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی افراتفری کے شکار شمالی افریقی ملک لیبیا میں غیر ملکی فائٹرز اور بیرونی قوتوں کی مداخلت اب بھی کم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو پیش کردہ ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا۔ گوٹیرش نے اپنی رپورٹ کے ذریعے مطلع کیا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس وقت بھی لیبیا میں تیرہ ہزار شامی اور گیارہ ہزار سوڈانی سمیت پچیس ہزار سے زائد غیر ملکی فائٹرز موجود ہیں۔ ترک فائٹرز کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔ لیبیا سن 2011 سے سیاسی افراتفری کا شکار ہے۔