لیبیا میں الیکشن میں تاخیر مناسب نہیں، خصوصی مندوب

   

نیویارک۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے لیبیا نے خبردار کر دیا ہے کہ چوبیس دسمبر کو ہونے والے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں تاخیر اس شمالی افریقی ملک میں مزید سیاسی بحران اور تشدد کا باعث بنے گی۔ یان کابیس نے عالمی ادارے کی سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ یہ التوا جنگی گروہوں کو تقویت دے گا کہ ملک میں اقتدار کے لیے طاقت کا استعمال ہی ایک ذریعہ ہے۔ سکیورٹی کونسل کے رکن ممالک نے بھی زور دیا ہے کہ لیبیا میں انتخابی مرحلے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ 2011 میں نیٹو اتحادی ممالک کی لیبیا میں عسکری مداخلت اور پھر معمر قذافی کی معزولی و ہلاکت کے بعد سے یہ ملک انتشار کا شکار ہے۔