طرابلس ۔ 7 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) براعظم افریقہ میں امریکی عسکری کمان نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ امریکی فوج کے خیال میں گذشتہ ماہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نزدیک لا پتہ ہو جانے والا امریکی ڈرون طیارہ روسی فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔ امریکی کمان نے ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ طیارے کا ملبہ واپس کرے۔ افریقہ میں امریکی عسکری کمان کے کمانڈر جنرل اسٹیفن ٹاؤنسنڈ سمجھتے ہیں کہ اُس وقت جو کوئی بھی روسی فضائی دفاعی نظام چلا رہا تھا اسے علم نہیں تھا کہ وہ فائرنگ سے امریکی ڈرون طیارے کو نشانہ بنا رہا ہے۔