طرابلس : لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں 2مقامی ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپوں کے باعث ایک بار پھر خانہ جنگی کے خطرات منڈلانے لگ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ جھڑپیں وزارت داخلہ کی ماتحت ’النواصی ملیشیا‘ اور’اسٹیبلٹی سپورٹ اتھارٹی ملیشیا ‘کے درمیان ہوئیں۔