لیبیا میں داعش کے 17 ارکان کو سزائے موت

   

دمشق : لیبیا کی ایک عدالت نے 17 افراد کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ گروپ میں شامل ہونے اور اس کے نام پر مظالم ڈھانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزائیں سنا دی ہیں۔ لیبیا میں اسے اپنی نوعیت کا اہم عدالتی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ملکی استغاثہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق طرابلس کی ایک عدالت نے اپنے اس فیصلے میں دو افراد کو عمر قید اور 14 دیگر کو اس سے کچھ کم قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔ جن 17 افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے۔