طرابلس : لیبیا جنوب میں واقع شہر سبھا کے ام الارانب کے علاقے میں لیبیا کی فوج سے تعلق رکھنے والے ایک سیکیورٹی گیٹ کو ایک کار بم نے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق لیبیا کی فوج کے شعبہ اخلاقی رہ نمائی کے ڈائریکٹر میجر جنرل خالد المحجوب نے بتایا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ پیر کی شام کو ’’طارق بن زیاد‘‘ بٹالین کے صحرائی پٹرولنگ کمپنی کے کیمپ کے سامنیام الارنب میں ریموٹ آپریشن ٹیکنالوجی سے کیا گیا جس میں ایک کار کو بم دھماکے میں استعمال کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دھماکے کے اثرات اور اس سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے۔ اس سے کار بم کے ساتھ سیکیورٹی گیٹ اور اس کے قریب کھڑی متعدد کاریں بھی متاثر ہوئیں۔اب تک کسی فریق نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن شبہ ہیکہ ’داعش‘ نے یہ حملہ کیا ہے جو اس سے قبل بھی اس طرح کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔سبھا اور اس کے پڑوسی شہروں میں گذشتہ برسوں میں تشدد، دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ان شہروں کو امریکی فضائی حملوں سے بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں قریبی صحرائی علاقوں میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے رہنماؤں اور باقیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔