’’لیبیا میں لڑائی ہمارے مفاد میں نہیں‘‘

   

Ferty9 Clinic

مصر سے بات چیت کی جائے: ترک سابق وزیراعظم اوگلو
طرابلس ۔ لیبیا میں کئی مہینوں سے ترکی کی مداخلت کے بعد فیوچر پارٹی کے سربراہ و سابق ترک وزیر اعظم احمد دائود اوگلو نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے صدر ترکی رجب طیب ایردوان سے مطالبہ کیا کہ وہ مصر کے ساتھ تصادم سے بچنے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں جنگ ہمارے مفاد میں نہیں۔ترکی کی نیوز ویب سائٹ ’’نائو ترکی‘‘کے مطابق صدر ترکی کے سابق ساتھی اور موجودہ حریف احمد دائود اوگلو نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر انقرہ کو مصر کے ساتھ بات چیت کیلئے میز پرآنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے ، اس کے بارے میں بات کرنی چاہیئے۔ لیبیا میں مصر اور ترکی کے درمیان تصادم ترکی کیلئے اچھا نہیں ہو گا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ترکی لیبیا سے نکل جائے مگر ہمیں اس معاملے کو عقل مندی سے حل کرنا ہو گا۔