طرابلس ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں جنگ بندی پر دونوں فریقین راضی ہوگئے ہیں جبکہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے مقابلہ میں آج صبح سے مصروف تھے ۔ بین الاقوامی سفارتکاروں کی کوششوں کے بعد جنگ بندی کا یہ معاہدہ طئے پایا ہے ۔ تیل کی دولت سے مالا مال شمالی آفریقہ کے اس ملک میں ناٹو کی تائید یافتہ طویل مدتی خونریز بغاوت کی وجہ سے ملک تباہ ہوگیا ہے ۔ یہ بغاوت طویل مدت سے جاری ہے جس کا آغاز گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا ۔ اقوام متحدہ نے لیبیا کی حکومت کو تسلیم کرلیا ہے جس کے قائد خلیفہ ہفتار ہیں ۔ انہوں نے دفاعی اہمیت کے ساحلی علاقہ سرتے پر قبضے کیلئے کافی طویل جدوجہد اور حملے کئے ہیں ۔ جنگ بندی کا اعلان خلیفہ ہفتارنے کیا ۔