لیبیا میں مسلح جھڑپ ،13 ہلاک، 52 زخمی

   

طرابلس۔19 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی راجدھانی طرابلس میں اس ہفتہ مسلح لڑاکوں کے درمیان جھڑپوں میں 13 لوگوںکی موت ہوگئی اور 52 دیگر زخمی ہوگئے ۔لیبیا کے وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چہارشنبہ کو شروع ہوئی لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13ہوگئی ہے جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 52 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ راجدھانی طرابلس اور اس سے منسلک ترہونا قصبہ میں مسلح لڑاکوں اور ساتویں بریگیڈ کے درمیان لڑائی حال ہی میں تیز ہوگئی ہے ۔ اس سے پہلے دونوں گروپوں میں اگست میں لڑائی ہوئی تھی جس میں بہت سے لوگو ں کی جان گئی تھی۔