اقوام متحدہ، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے مرزق شہر میں ہونے والی فرقہ وارانہ پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 90 شہری ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی لبیا کے مرزق شہر میں اس ماہ کے آغاز میں فضائی حملوں سمیت پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 90 شہریوں کی موت اور 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔
