لیبیا میں پناہ گزینوں کی کشتی میں خوفناک آتشزدگی، 50 افراد ہلاک

   

طرابلس، 17 ستمبر (یو این آئی) لیبیا کے ساحل کے قریب سوڈانی پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مذکورہ کشتی میں مجموعی طور پر 75 افراد سوار تھے ۔ ڈوبنے والوں میں سے 24 افراد کو فوری کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا گیا۔ یہ حادثہ اس خطرناک راستے پر پیش آیا ہے جسے افریقی ممالک سے تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔