تریپولی۔لیبیا میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19 ) کے71 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعدادبڑھکر 989 ہوگئی۔لیبیا کے امراض کے کنٹرول کے قومی مرکز(این سی ڈی سی)نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔این سی ڈی سی نے آج جاری بیان میں بتایا کہ 497 لوگوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 71 کی رپورٹ پازیٹو اور 426 کی نگیٹو آئی۔لیبیا میں ابھی تک کورونا وائرس سے 27 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 258 متاثرافراد ٹھیک ہوئے ہیں۔لیبیا میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ مارچ میں آیاتھا ۔