اقوام متحدہ:لیبیا میں جمہوری نظام بحال کرنے کے لئے بنائے گئے لیبیائی سیاسی ڈائلوگ پلیٹ فارم کے اراکین نے ملک میں 24 دسمبر 2021 کو عام انتخابات کرانے کے سلسلے میں اتفاق کا اظہار کیا ہے ۔لیبیا میں اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اور مشن سربراہ اسٹیفنی ویلیمس نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔محترمہ ویلیمس نے کہا،‘‘لیبیائی سیاسی ڈائلوگ پلیٹ فارم کے 75 اراکین نے آئینی بنیاد پر ملک میں 24 دسمبر 2021 کو عام انتخابات کرانے کے سلسلے میں اتفاق ظاہر کیا ہے ۔ یہ الیکشن لیبیا کی آزادی کے 70 سال کے بعد ہوں گے ۔’’انہوں نے کہا کہ پورا انتخابی عمل اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہی ہوگی۔