انقرہ : ترکی نے لیبیا پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے ہر ممکنہ اقدام سے پرہیز کرے جو کسی نئے تنازعے کا سبب بن سکتا ہو۔ انقرہ نے لیبیا کے حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں جمہوری عمل کی پیروی کریں۔ ترکی نے یہ بیان لیبیا میں ایگزیکٹیو پاور کنٹرول سے متعلق پائے جانے والے تنازعے کے پس منظر میں دیا ہے۔ لیبیا میں گزشتہ برس دسمبر میں طے شدہ پروگرام کے مطابق الیکشن نہ کرائے جانے کے باعث سیاسی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ ان انتخابات کو ملک میں کئی برسوں سے پائی جانے والی سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے امن عمل کا کلیدی حصہ سمجھا جا رہا تھا۔