انقرہ ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک پارلیمنٹ آئندہ سال جنوری میں ایک ایسی تحریک پر ووٹنگ کرے گی جس کے تحت طرابلس کی اقوام متحدہ کی تائید والی حکومت کی مدد کرنے لیبیا کو ترک فوج روانہ کی جاسکے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے انقرہ میں اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ ہم لیبیا کو فوج بھیجنے کیلئے ایک تحریک پارلیمانی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس تحریک کو ہم 8 اور 9 جنوری کو پارلیمنٹ میں پاس کرلیں گے اور اس طرح طرابلس کی قومی معاہدہ (نیشنل ایکارڈ) والی حکومت کے دعوت نامہ کو مثبت جواب دے سکیں گے۔