طرابلس : لیبیا کیلئے اقوام متحدہ کی مندوب سٹیفنی ویلیمز نے لیبیا میں سیز فائر کے مستقبل کو ’خاصا روشن‘ قرار دیا ہے۔جنیوا میں لیبیا میں متحارب گروپوں کی دو روزہ ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا کہ فریقین ملک بھر میں زمینی اور فضائی راستے کھولنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریقین سنجیدہ اور پرعزم ہیں اور ایسے میں وہ فائربندی سے جڑے امکانات سے متعلق ’خاصی امید‘ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ لیبیا میں ایک طرف طرابلس میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت قائم ہے جب کہ دوسری طرف مشرقی شہر بن غازی میں خلیفہ حفتر نے ایک متوازی حکومت بھی قائم کر رکھی ہے۔ گزشتہ برس اپریل میں خلیفہ حفتر کی فورسز نے طرابلس پر ہلا بول دیا تھا۔
