لیبیا کی نیشنل آرمی نے نائیجیریائی شہریوں کو رہا کرایا

   

طرابلس۔ 25اکتوبر (یواین آئی) مشرقی لیبیا پر قابض لیبین نیشنل آرمی نے بتایا ہے کہ نائجیریا کے شہریوں کو ایک مسلح گروہ کے قبضہ سے رہا کروا لیا گیا ہے ۔ ایل این اے نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ ان افراد کو تقریباً 16 ماہ قبل نائیجر کے ایک مسلح گروہ نے اغوا کیا تھا۔ ایل این اے کے جنگ سے متعلق اطلاعاتی شعبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا۔نائیجیریائی سرحد سے تقریباً 180 کلومیٹر دور جنوب مغربی لیبیا کے علاقے القطرون کے قریب ایک غیر قانونی مسلح گروہ کے قبضہ سے نائیجیریا کے شہریوں کو بچانے کے لیے ایک خصوصی کارروائی کی گئی۔ بیان میں رہا ہونے والے افراد کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی، لیکن جاری کردہ ویڈیو میں پانچ افراد کو ایک فوجی طیارے سے اترتے ہوئے دکھایا گیاہے ۔ فوٹیج میں ایک شخص نے بتایا کہ انہیں گزشتہ سال 21 جون کو نائجر میں سرگرم ایک مسلح گروہ ’پیٹریاٹک فرنٹ فار جسٹس‘ نے اغوا کیا تھا۔
پی ایف جے نائجر کا ایک باغی گروہ ہے جو حکمران فوجی کونسل کی مخالفت کرتا ہے ، جس نے 2023 میں صدر محمد بزوم کو برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔