طرابلس: لیبیا کے اسکولوں میں طلبا کو درسی کتابوں کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث غفلت برتنے کے الزام پر وزیر تعلیم موسیٰ المقریف کو گرفتار کر لیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی وزارت تعلیم نے نصابی کتب مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو وفا نہ ہو سکا جس کے باعث نصاب کے مکمل نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ طلبا اور والدین تعلیمی سال کے ضائع ہونے کے خوف کا شکار ہوگئے۔مفت نصابی کتب کی فراہمی میں ناکامی پر وزیر تعلیم موسیٰ المقریف کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ وزیر برائے منصوبہ بندی سمیت متعدد دیگر افسران کی بھی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ وزیر تعلیم کو لاپرواہی اور غفلت برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔