لیبیا کے اہم تیل علاقوں کی کشادگی کا اقوام متحدہ نے خیر مقدم کیا

   

تریپولی،9 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں موجود اقوام متحدہ حمایت یافتہ مشن (یواین ایس ایم آئی ایل)نے یہاں دو اہم تیل علاقوں کے دوبارہ کھولے جانے کا خیر مقدم کیا ہے جسے اقوام متحدہ حمایت یافتہ حکومت کے خلاف جنوری میں قبائلی لیڈروں نے بند کردیا تھا۔یواین ایس ایم آئی ایل نے پیر کو اپنے بیان میں شرارا اور ایل فیل تیل علاقوں کے اس ہفتے کے آخر تک کھولے جانے کا خیر مقدم کیا ہے ۔یواین ایس ایم آئی ایل نے بتایا کہ تیل علاقوں کے بند ہونے سے لیبیائی لوگوں کو براہ راست تقریباً پانچ ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ گھریلو ریفائنریوں کے بند ہونے سے بالواسطہ طورپر لاکھوں کا ہرجانہ بھگتنا پڑا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل علاقے ملک بھر میں کھولے جائیں گے ۔تیل اور دیگر قدرتی وسائل کو کسی بھی طرح سے لڑائی کا حصہ نہیں بنانا چاہئے ۔