طرابلس۔14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کی باغی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا ہے کہ ان کی ملیشیا دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرانے تک جنگ جاری رکھے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طرابلس میں ہمیں القاعدہ کے عناصر کا سامنا ہے۔ لیبیا کی قومی حکومت کی مسلح افواج کے خلاف بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا دارالحکومت میں شہری آبادی کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
