طرابلس۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور اس کے اطراف کی مساجد کو تقریباً 7 ماہ بعد کھولا گیا ہے۔ جمعہ کی نماز سے مساجد کھول دی گئیں۔ لیبیا میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد مساجد بند کردی گئی تھیں۔ مارچ سے یہاں پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا ہے۔ دارالحکومت طرابلس میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت نے مساجد کھولنے کی اجازت دے دی۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھروں پر ہی نماز پڑھنے کو ترجیح دیں۔ مساجد آنے کی صورت میں چہرے پر ماسک لگائیں اور اپنے ساتھ جائے نماز بھی لائیں۔ نماز کے دوران مصلیوں میں فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
