لیبیا کے ساحل سے 42 تارکین وطن کو بچالیا گیا

   

بیروت : اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین)یو این ایچ سی آر( کا کہنا ہے کہ لیبیا کے مغربی ساحل سے 42 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا لیا گیاہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔چینی خبررساں ادارے نے یواین ایچ سی آر کے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز لیبیا کے مغربی ساحلی علاقے سے 4بچوں اور 8خواتین سمیت 42 غیرقانونی تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا کر واپس طرابلس روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان تارکین میں اکثریت کا تعلق نائیجیریا ، سوڈان ، یمن اور مصر سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں24 ہزار 420 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن بشمول خواتین اور بچوں کو بچایا جا چکا ہے جبکہ سینکڑوں دیگر افراد وسطی بحیرہ روم کے راستے پر لیبیا کے ساحل سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔