لیبیا کے مستقر مرزوق پر فضائی حملے ، 42 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

طرابلس ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی لیبیا کے ایک مستقر پر فضائی حملوں میں کم و بیش 42 افراد ہلاک اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک مقامی عہدیدار اور اقوام متحدہ سے مسلمہ حکومت نے یہ اطلاع دی ہے جسے گورنمنٹ آف نیشنل ایکارڈ (GNA) کہا جاتا ہے جس کے مطابق فضائی حملے فوج میں ایک مستحکم موقف کے حامل خلیفہ ہفتر کی قیادت میں ایک گنجان آبادی والے مستقر مرزوق میں کئے گئے۔ دریں اثناء بلدی افسر ابراہیم عمر نے بتایا کہ فضائی حملوں میں 42 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جی این اے نے اپنے فیس بُک صفحہ پر بھی اس فضائی حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہفتر کی فوج کو موردالزام ٹھہرایا۔