ولنیئس، 31 جولائی (یو این آئی) یورپی ملک لیتھوانیا کے وزیراعظم گِنٹاؤتاس پالوکس کرپشن کے الزام پر مستعفی ہوگئے ۔میڈیا کے مطابق صدرلیتھوانیا نے وزیراعظم گِنٹاؤتاس پالوکس کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔صدرلیتھوانیا کا بتانا ہے کہ گِنٹاؤتاس پالوکس نے صبح مجھے فون کرکے اپنے استعفے کی اطلاع دی۔ لیتھوانیا کے وزیراعظم کے خلاف ان کی کمپنیوں سے منسلک ممکنہ مالی جرائم پر تحقیقات جاری ہیں۔