لیجنڈری فٹبالر کافو کے بیٹے کی کھیل کے دوران موت

   

ریو ڈی جینرو۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور 2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کافو کے بیٹے ساؤ پاؤلو میں فٹبال کھیلتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔ رپورٹ کے مطابق 30 سالہ دنیلو ساؤ، پاؤلو کے شمال مغربی علاقے الفا ول میں اپنی بہن کی سالگرہ کے موقع پر فٹبال کھیل رہے تھے، جہاں انہیں ہارٹ اٹیک آیا۔ دنیلوکو فوری طور پر البرٹ آئینسٹائن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تیسری مرتبہ ہارٹ اٹیک آنے سے میڈیکل اسٹاف انہیں جانبر نہیں کروا پایا۔ کئی فٹبال کلبس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کافو کو تعزیتی پیغامات بھیجے، جس میں ان کا اپنا کلب ساؤ پاؤلو بھی شامل تھا۔