لیجنڈ لیگ: پاکستان نے ہندوستان کو شکست دی

   

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی گراونڈ پرشاہد آفریدی سے ملاقات

لندن :ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ہندوستان کو با آسانی 68 رنز سے شکست دیدی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے ہندوستان چیمپئنز کو 68 رنز سے ہرادیا۔ ہندوستان چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 244 رنز کا بڑا نشانہ عبور نہ کر سکی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی ٹورنمنٹمیں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔انگلینڈ میں جاری چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ کے موقع پر بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں شخصیات نے بہت ہی خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا۔اجے دیوگن اور شاہد آفریدی گراؤنڈ میں کچھ دیر تک ایک دوسرے سے بات بھی کرتے رہے۔گزشتہ روز ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میااچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، کامران اکمل اور شرجیل خان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 145 رنز بنائے۔ کامران اکمل نے 77 جبکہ شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیت کے نشانہ کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 20 اوورز میں محض 9 وکٹوں پر 175 رنز بناسکی۔