لیجنڈ کرکٹر شین وارن کا انتقال

,

   

لندن: آسٹریلیا کے کرکٹ لیجنڈ شین وارن کا مبینہ طور پر قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا۔ عظیم ترین لیگ اسپنرس میں شامل 52 سالہ وارن کے انتقال کی اطلاع ان کے مینجمنٹ کی طرف سے دی گئی۔ فیملی نے پرائویسی کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک اور مشہور کھلاڑی راڈ مارش کا قلب پر حملے سے ہی انتقال ہوا تھا۔