لندن۔ لیجنڈری آسٹریلیائی کرکٹر لیزا اسٹالیکر فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز (فیکا) کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔42 سالہ اسٹالیکر سابق آسٹریلیائی کپتان نے سوئٹزرلینڈ کے شہر نیون میں منعقدہ فیکا ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عہدہ سنبھالنے کی تصدیق کی ۔ان سے پہلے جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر بیری رچرڈز، ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر جمی ایڈمز اور حال ہی میں انگلینڈ کے سابقبیٹر وکرم سولنکی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔فیکا نے ایک بیان میں کہا اس ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر نیون میں منعقدہ فیکا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں لیزا اسٹالیکر کو صدر کے طور پر توثیق کر دی گئی ہے۔