لندن ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں نیوکیسل یونائیٹڈ نے لیسٹر سٹی کو 4-2 گول سے شکست دے دی ہے ۔پریمیئر لیگ میں نیوکیسل نے لیسٹر سٹی کو شروع ہی سے دباو میں رکھا تھا۔ 22ویں منٹ میں لوک نے نیوکیسل کو برتری دلا دی جسے 34ویں منٹ میں ڈممیٹ نے دوگنا کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی نیوکیسل کی ٹیم چھائی رہی جبکہ ولسن نے نو منٹ میں دو گول کر کے اسکور 4-0 کر دیا۔میچ کے آخری دس منٹ میں لیسٹر سٹی نے خسارہ کم کیا لیکن میچ نیوکیسل نے 4-2 سے اپنے نام کرلیا اور اگلے پریمیئر لیگ سیزن میں اپنی شرکت پکی کر لی