اسلام آباد ۔ 21 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے۔ دفتر وزیراعظم نے آج یہ اعلان کیا اور بتایا کہ جنرل رضا کے تقرر کو فوجی سربراہ جنرل باجوا کے ساتھ میٹنگ کے بعد منظوری دی گئی۔
